موجودہ بحران حل کرنے میں ناکامی پر اسرائیلی عوام میں اشتعال بڑھ گیا اور ساتھ ہی نیتن یاہو حکومت کی برطرفی اور نئے الیکشن کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی میں ناکامی پر اسرائیلی عوام شدید برہم ہیں جنہوں نے حکومت سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل بھر میں مظاہروں کے دوران عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔اس دوران پولیس نے مظاہرین کو اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا۔رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور یروشلم میں اکتوبر سے اب تک کے سب سے بڑے مظاہرے کیے گئے، اس دوران اسرائیلی پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپ کا استعمال بھی کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم از کم 20 اسرائیلی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے، سڑکیں بلاک کرنے کے الزام پر نیتن یاہو حکومت نے مظاہرین کو گرفتار کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 ماہ کی جنگ سے اسرائیلی سیاست بھونچال کا شکار ہے۔ اسرائیلی عوام کی جانب سے شکوہ کیا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت جنگ کے نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ سے حکومت اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے، نیتن یاہو کی سیاسی غلطیوں نے اسرائیل کو جنگ میں جھونک دیا۔
حکومت کیخلاف اسرائیل بھر میں مظاہرے، عوام سڑکوں پر نکل آئے



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments