class="post-template-default single single-post postid-3356 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز منظور کرلی، اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار

حماس نے ثالث قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی۔تاہم اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے قطری اور مصری تجاویز کو ماننے سے انکار کردیا ہے ، مجوزہ جنگ بندی 3مراحل پر مشتمل ہوگی ۔ حماس کے اعلان کے بعد غزہ اور رفح میں فلسطینی شہری جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے ثالث قطر اور مصر کو آگاہ کیا ہے کہ ان کے فلسطینی مزاحمتی گروپ نے تقریباً سات ماہ کی بمباری کے بعد غزہ میں جنگ بندی کی ان کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا کہ ’تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور مصری انٹیلی جنس کے وزیر عباس کامل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں حماس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے متعلق تجویز کی منظوری سے آگاہ کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter