class="post-template-default single single-post postid-4160 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جنگ بندی معاہدے پر صرف حماس معترض ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن مصر سے اسرائیل روانہ ہوگئے۔ قاہرہ سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر صرف حماس ہی معترض ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے مطابق علاقائی رہنماؤں کو کہا ہے جنگ بندی چاہتے ہیں تو حماس پر دباؤ ڈالیں۔ انٹونی بلنکن نے کہا حماس اپنے اقدامات میں مسلسل غیرمعمولی خود غرضی کا مظاہرہ کرتا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے مجوزہ معاہدے سے ہی سب یرغمالیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔ بلنکن کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر رضا مندی کیلیے شہریوں کی کم سے کم اموات کو یقینی بنانا ہوگا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter