کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامک سینٹر آف کیمبرج میں توڑ پھوڑ اور اس کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنائے جانے کا واقعہ ناقابل قبول ہے۔جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اونٹاریو میں اسلامک سینٹر آف کیمبرج کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنائے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسلامک سینٹر آف کیمبرج میں توڑ پھوڑ اور ملک بھر میں اسلامو فوبیا میں اضافہ تشویشناک، گھناؤنا اور ناقابل قبول ہے۔کینیڈین وزیر اعظم نے لکھا کہ میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ایسی نفرت کے خلاف مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ہمیں مل کر اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ دوسری جانب، اونٹاریو کی لبرل لیڈر بونی کرومبی نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اس واقعے کی مذمت کی ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے کیمبرج کی مسجد میں توڑ پھوڑ کے واقعے کا سن کر پریشانی ہوئی۔بونی کرومبی نے لکھا کہ ایک کینیڈین ہونے کی حیثیت سے اسلامو فوبیا ہماری اقدار کے بالکل خلاف ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ نفرت کسی بھی شکل میں ہو ہم سب کو اس کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ ایسے نفرت انگیز واقعات کو روکنا چاہیے اور قانون شکنی کرنے والوں کا محاسبہ کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ پیر کو اونٹاریو میں قائم اسلامک سینٹر آف کیمبرج میں توڑ پھوڑ اور اس کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
Home / Breaking News, Canada, News / جسٹن ٹروڈو کی اسلامک سینٹر کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنانے کی مذمت
جسٹن ٹروڈو کی اسلامک سینٹر کی دیوار پر نفرت انگیز ڈرائنگ بنانے کی مذمت
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments