class="post-template-default single single-post postid-3853 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

جسٹس منصور علی شاہ کی کینیڈین چیف جسٹس سے ملاقات

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے اوٹاوا میں کینیڈین چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے کینیڈا میں پاکستان ہائی کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں عدالتی تعاون اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق جج صاحبان نے عدالتی تعلیم اور تربیت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور ججوں اور عدالتی افسران کے تبادلے کا پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں جوڈیشل اکیڈمی پاکستان اور جوڈیشل انسٹی ٹیوٹ کینیڈا میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، عدالتی آزادی اور اخلاقیات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ججز نے عدالتی نظام میں غیر جانبداری اور دیانتداری کیلئے بہترین طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد قانونی نظام میں گہری سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا کہ یہ ملاقات ہمارے عدالتی تعلقات میں نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter