کسی بھی تنظیم کی کامیابی اس کے قوانین و ضوابط پر عمل درآمد پر ہے۔ ڈاکٹر تصور مرزا
سرائے عالمگیر ( محمد زاہد خورشید) تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت پریس کلب کے صدر شمعون مرزا نے کی ،جبکہ نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے سر انجام دیے،اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی. تلاوت قرآن پاک کی سعادت جوائنٹ سیکرٹری محمد انعام الحق مرزا نے حاصل کی،اور عارفانہ کلام سنئیر نائب صدر ملک نوازش علی نے پیش کیا، جس کے بعد جنرل سیکرٹری نے ایجنڈا پیش کیا، اجلاس میں مفصل بحث اور مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کیا کہ. گزشتہ 3 اجلاسز میں غیر فعال ممبران، بغیر اطلاع کے غیر حاضری، فنڈ کی عدم ادائیگی اور گزشتہ 6 ماہ سے فارن میں مقیم رہنے کی وجہ سے مندرجہ ذیل ممبران کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہیں جن میں ملک شعبان احمد، عاصم شبیر، چوہدری غضنفر علی اور ڈاکٹر محمود بھٹی شامل ہیں . اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم اپریل 2024ء تک فنڈ کی ادائیگی نہ کرنے والے ممبران خود بخود ایسوسی ایٹ ممبران میں شامل ہو جائیں گے، ایسوسی ایٹ ممبران کی تشریح کچھ یوں ہے کہ ایسوسی ایٹ ممبر پر فنڈ کی ادائیگی لازم نہیں ہے. ایسوسی ایٹ ممبر ووٹر ممبر نہیں رہے گا. ایسوسی ایٹ ممبر کسی بھی عہدے پر الیکشن نہیں لڑ سکے گا. صدر شمعون مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے قانون کا احترام اور عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور ڈآکٹر تصور حسین مرزا جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران کا شکریہ ادا کیا.
Post your comments