تائیوان میں شدید ترین زلزلے کے 2 روز بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ تائیوان میں مزید 2 لاشیں ملنے کے بعد اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ کاؤنٹی ہولیان میں اب تک 50 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔تائیوان کے دارالحکومت تائپے میں بھی کچھ آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں۔18 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 2 روز قبل تائیوان میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.5 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی تھی۔تائیوان کے ساتھ ساتھ جاپان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، تاہم جاپان سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔
تائیوان میں زلزلہ، مزید 2 لاشیں ملنے کے بعد اموات 12 ہو گئیں




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments