class="post-template-default single single-post postid-756 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص

محکمہ صجت سندھ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مزید دو مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس حوالے سے کراچی سے صوبائی محکمہ  صحت کے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کیچ کا رہائشی 26 سال کا مسافر گزشتہ روز ابوظبی سے کراچی پہنچا تھا۔  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق دوسرا مسافر 27 سال کا اٹک کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا۔ دونوں مریضوں میں ممکنہ علامات پر اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے۔ ترجمان کے مطابق نئے کوویڈ ویرئینٹ جے این ون کی جانچ کےلیے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی بھجوا دیے۔ دونوں مسافروں کو قرنطینہ کی ہدایت کے ساتھ گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد کوویڈ کی قسم کا معلوم ہوسکے گا۔ اس سے قبل بھی بیرون ملک سے آنے والے 4 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ چار سے پانچ روز میں موصول ہوتی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter