بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اپوزیشن کانگریس کو 96، سماج وادی پارٹی کو 32، آل انڈیا ترنمول کانگریس کو 28، شیو سینا کو 10، عام آدمی پارٹی کو 3 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ہریانہ میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی بی جے پی سے آگے ہے، اتر اکھنڈ میں بی جے پی کو تمام نشستوں پر برتری حاصل ہے، واراناسی کی نشست پر نریندر مودی کو 21 ہزار ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔بھارت میں ہونے والے دو ایگزٹ پول سروے کی جانب سے نریندر مودی کی پارٹی کی جیت کی پہلے ہی پیش گوئی کی جا چکی ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔حکمراں اتحاد کی کامیابی کی صورت میں نریندر مودی مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیرِ اعظم بنیں گے۔مودی جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیرِ اعظم بننے والے بھارت کے دوسرے رہنما ہوں گے۔بھارت میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں مودی کے مینڈیٹ میں کمی کا رجحان آرہا ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی کے زیرِ قیادت اتحاد کو بھاری اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ اس سے قبل ایگزٹ پولز میں مودی کے اتحاد این ڈی اے کی بڑی کامیابی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 4 برس میں سب سے زیادہ کمی بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرکاری بینکوں، انفرا اسٹرکچر اور کیپٹل گڈز فرموں کے حصص میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہو کر 83.14 ہوگئی ہے۔
بھارت: بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
انگلینڈ اور بھارت کا لارڈز ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
Posted in: News, Sportsانگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں میچ کے 4 دن کا کھیل ختم ہو گیا اور آخری دن میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا […]
Read More
Post your comments