کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر کے کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں نے کی ہے۔حریت رہنماؤں نے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنے، تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں، گرفتاریوں اور تجارتی اور سماجی سرگرمیوں پر قدغن لگانے پر بھارت کی شدید مذمت کی ہے۔
رہنماؤں نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی یوم جمہوریہ کی تمام سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کریں۔ تاکہ دنیا اور بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ کشمیری اپنے بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کےلیے جدوجہد ہر قیمت پرجاری رکھیں گے۔
Post your comments