class="post-template-default single single-post postid-2744 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بھارتی وزیر دفاع کا پاکستانیوں کے قتل کا اعتراف، پاکستان کی اشتعال انگیز بیان کی مذمت

پاکستان نے بھارت کی پاکستانی شہریوں کو قتل کروانے کی سازش بے نقاب ہونے اور بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے مزید پاکستانیوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستانی شہریوں کے قتل کے حوالے سے یہی پالیسی ہے۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت ہر اس پاکستانی کو قتل کرے گا، جو ہمارے ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی کی کوشش کرے گا۔جیو نیوز سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنے مسائل کو حل کرنے کے بجائے پاکستان پر الزامات عائد کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دھمکیاں دیتا ہے اور اپنی سیاست کو چمکاتا ہے، جس طرح بھارت نے پاکستان میں ماورائے عدالت قتل کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے، بہت جلد دیگر ممالک میں بھی اس قسم کا اعتراف کرے گا۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ دیگر ممالک میں بھی ماورائے عدالت اپنے ایجنٹوں کے ذریعے شہریوں کو قتل کیا ہے، بھارت نے جس طرح کے ریمبو اسٹائل اقدامات خطے اور پاکستان کے خلاف شروع کر رکھے ہیں، یہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو پہلے ہی اقوام متحدہ میں اٹھا چکا ہے، اس طرح کے گھناؤنے اقدامات خود کو جمہوری کہنے والے کسی بھی ملک کو زیب نہیں دیتے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ایک برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 شہریوں کو قتل کیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter