class="post-template-default single single-post postid-880 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے امیدوار کتنے؟ اعداد و شمار جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبۂ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر 442 امیدوار حصّہ لے رہے ہیں، سب سے زیادہ 46، 46 امیدوار این اے 255 اور 263 سے میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں میں 428 مرد شامل ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 14 خواتین بھی میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق این اے 255، 260، 262 اور 263 سے 2، 2 خواتین امیدوار حصّہ لے رہی ہیں۔

بلوچستان کی مخصوص نشستوں پر انتخابات

بلوچستان سےقومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کی ابتدائی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ابتدائی فہرست میں بلوچستان اسمبلی میں موجود خواتین کی 11مخصوص نشتوں کے لیے 64 امیدوار جبکہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 نشتوں کے لیے 28 امیدوار شامل ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں اقلیتوں کی 3 نشتوں کے لیے 32 امیدوار سامنے آئے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter