بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں عمرقید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی معافی کالعدم قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی عدالت میں 2002 میں ہونے والے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو نامی حاملہ مسلمان خاتون سے اجتماعی زیادتی اور 7 افراد کے قتل میں ملوث 11 مجرموں کی معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے 11 مجرموں کی معافی کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گجرات حکومت کا بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی معافی کا فیصلہ طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال کی ایک مثال ہے۔بلقیس بانو کیس کے ملزمان کی رہائی کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ گجرات حکومت ان مجرموں کی معافی کے احکامات دینے کی مجاز نہیں تھی۔عدالت کا کہنا ہے کہ مجرموں کی رہائی کا فیصلہ عدالت میں ’دھوکہ دہی‘ کرکے اور مادی حقائق کو دبا کر حاصل کیا گیا ہے۔11 ہندو مجرموں کو گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اس کے خاندان کے 7 افراد کے قتل میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کے خلاف درخواست پر فیصلہ گزشتہ برس 12 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔
Home / Breaking News, News, World / بلقیس بانو کیس، 7 افراد کا قتل کرنے والے11 مجرموں کی معافی کالعدم قرار
بلقیس بانو کیس، 7 افراد کا قتل کرنے والے11 مجرموں کی معافی کالعدم قرار




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments