class="post-template-default single single-post postid-3234 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بشام: چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر دہشتگردوں کی شناخت بھی کر لی گئی۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  26 مارچ کو چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا، حملے میں 5 چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بشام میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں خاتون سمیت 6 چینی باشندے جاں بحق ہوئے تھے۔اس واقعے کے بعد صدر پاکستان، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے چینی سفارتخانے کا دورہ کر کے اپنے سب سے قریبی دوست ملک کے باشندوں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter