class="post-template-default single single-post postid-1071 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

برطانیہ: طوفان ایشا کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم، ٹرین سروس معطل

طوفان ’ایشا‘ کے ٹکرانے کے بعد ناردرن آئرلینڈ میں 45 ہزار، شمال مغربی انگلینڈ میں 8 ہزار اور ویلز میں 3 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے بعض حصوں میں ہواؤں کی رفتار 99 میل فی گھنٹہ تک جا پہنچی ہے۔طوفان ایشا کے سبب ملک بھر میں ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہو گیا ہے، اسکاٹ لینڈ میں اتوار کی شام سے ہی ٹرین سروس معطل کر دی گئی تھی۔انگلینڈ میں بھی ٹرین سروس اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے، طوفان ایشا کے سبب ڈرائیورز کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کی پابندیوں کے سبب متعدد پروازیں منسوخ اور کچھ کا رخ موڑ دیا گیا ہے، طوفان ایشا کے سبب انگلینڈ اور ویلز میں ٹورنیڈو آنے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter