class="post-template-default single single-post postid-2461 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بانیٔ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے

بشریٰ بی بی آج جیل میں عدالت میں پیش ہونے آئیں، اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو صحافیوں سے بات کرنے سے روکتے رہے، وہ بشریٰ بی بی کا بازو پکڑ کر انہیں پیچھے لے گئے۔بشریٰ بی بی نے کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل پیشی کے لیے آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں، واپس جا کر شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ زندگی اور موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، بانیٔ پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، وہ عوام کی آواز اور ملک اور قوم کی خاطر جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے، بے ضمیر لوگوں سے نہیں با ضمیر لوگوں سے مخاطب ہوں، بانیٔ پی ٹی آئی نے اقتدار اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنے کا کہا۔بشریٰ بی بی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ لوگ کچھ بھی کر لیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جا نہیں رہیں، بانیٔ پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter