class="post-template-default single single-post postid-1196 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش، سردی میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔لوئر دیر، غذر اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی۔چمن، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللّٰہ سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں چلیں۔خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض اضلاع میں بھی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، اور کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter