پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم میلبرن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ایک ہی طرح بولڈ ہوئے۔ پہلی اننگز میں پیٹ کمنز اور دوسری اننگز میں جوش ہیزل ووڈ نے بابر اعظم کے بیٹ اور پیڈ کے درمیان بننے والے گیپ کا فائدہ اٹھایا۔ایک ہی طرح آؤٹ ہونے پر بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے۔ بابر اعظم ماضی میں بھی اسی انداز میں بولڈ ہوتے رہے ہیں۔آسٹریلیا میں پاکستان کو ایک اور شکست ہوگئی، پاکستانی ٹیم میلبرن ٹیسٹ 79 رن سے ہار گئی۔ 317 رن کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 237 رن بنا کر آؤٹ ہوئی۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں بنائیں، ٹیم کے کام نہ آئیں، بابر اعظم 41 اور رضوان 35 رنز بنا سکے، پیٹ کمنز نے دوسری اننگز میں بھی پانچ شکار کیے۔آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں مثبت چیزیں بھی ہوئی ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے بولروں نے 20 وکٹیں حاصل کیں۔
Home / Breaking News, News, Sports / بابر کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے، دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آؤٹ ہوئے
بابر کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے، دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آؤٹ ہوئے
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments