ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ ہر ایک کو مشورہ دیتے ہیں، ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پر غور کریں۔ایک سوال کے جواب میں اسسٹنٹ سیکریٹری نے واضح کیا تھا کہ ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے۔میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں پاکستان میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت بھی کی۔ان کا کہنا تھا کہ جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر ہمیں گہرا رنج ہے، ہم حملے کے متاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان میں چینی شہری دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
ایران کے ساتھ کاروبار سے پابندیوں کا خطرہ ہے، امریکا


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کردیا
Posted in: Breaking News, News, Sportsآسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کر کے 176 رنز سے ہرا دیا۔ کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی، یہ مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل […]
Read More
Post your comments