class="post-template-default single single-post postid-2903 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایران کیخلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے: بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو بتا دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو صاف صاف بتا دیا کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ایک امریکی عہدیدار نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر واضح کر دیا ہے کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیتن یاہو نے امریکی صدر کو اجلاس میں فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا۔علاوہ ازیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تقریباً 5 گھنٹے جاری رہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter