ایران میں پولیس نے مبینہ طور پر ’شیطان نیٹ ورک‘ کے 30 افراد گرفتار کرلیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں 12 خواتین اور 18 مرد شامل ہیں جن کے قبضے سے شراب اور دیگر نشہ آور چیزیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندران میں ایک تقریب میں چھاپا مار کر ان افراد کو گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران شیطان سے مشابہت رکھنے والی چیزوں کو بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی ایران میں کئی مرتبہ ایسے اجتماعات اور پارٹیوں پر چھاپا مار کر گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جہاں شراب موسیقی اور نشے کا استعمال ہو رہا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی اسی طرح کی کارروائی کے دوران 35 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ 250 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ کے 30 افراد گرفتار
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments