تھنک ٹینک گلوبل فائر پاورکے مطابق ایران دفاعی بجٹ کے لحاظ سے اسرائیل سے پیچھے ہے لیکن فعال فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے ایران اسرائیل سے بہت آگے ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا دفاعی بجٹ67 کھرب66ارب روپے( 24عشاریہ2 ارب ڈالر) ہے جبکہ ایران کا دفاعی بجٹ27 کھرب60ارب روپے( 9عشاریہ9 ارب ڈالر) ہے۔ فضائی طاقت کی بات کریں تو اسرائیل کے پاس 612 طیارے ہیں اور ایران کے پاس 551 طیارے ہیں۔ تاہم ٹینکوں کے لحاظ سے ایران کی طاقت اسرائیل سے تقریباً دوگنی ہے۔ اسرائیل کے پاس 2200 ٹینکس ہیں، اور ایران کے پاس 4071 ٹینک ہیں۔ایران سمندر کی فوجی طاقت میں بھی اسرائیل سے آگے ہے۔ اسرائیل کے پاس 67 جنگی بحری جہاز ہیں جب کہ ایران کے پاس 101جنگی جہازوں کا طویل بیڑا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے پاس 43 ہزار بکتر بند گاڑیاں ہیں جب کہ ایران کے پاس 65 ہزار بکتر بند گاڑیاں ہیں۔ فوجیوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی ایران اسرائیل پر بھاری ہے۔ اسرائیل کے پاس ایک لاکھ 73 ہزار فوجی ہیں جبکہ ایران کے 5لاکھ75 ہزار فعال فوجی ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے پاس 4لاکھ65 ہزار ریزرو فوجی ہیں جبکہ ایران کے پاس 3لاکھ50 ہزار ریزرو فوجی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے پاس اس وقت 80 ایٹمی بم ہیں جب کہ ایران کے پاس سرکاری طور پر کوئی ایٹمی بم نہیں ہے۔
Home / Breaking News, News, World / ایران دفاعی بجٹ میں اسرائیل سے پیچھے، فوجیوں کی تعداد میں اسرائیل پر بھاری
ایران دفاعی بجٹ میں اسرائیل سے پیچھے، فوجیوں کی تعداد میں اسرائیل پر بھاری


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments