class="post-template-default single single-post postid-3677 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچنے کے کوئی آثار نہیں ہیں، جسٹن ٹروڈو

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی فوٹیج حکام نے جاری کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچنے کے کوئی آثار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس کا نتیجہ ایرانی بغاوت کی صورت میں نکلتا ہے تو میں نہیں جانتا کہ میں کس طرف کھڑا رہوں گا۔دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر تلاش کر لیا گیا ہے، سرچ ٹیمیں تباہ ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کا کہنا ہے کہ صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا ہے، تاہم اس دعوے کی سرکاری تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ایرانی صدر رئیسی کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے تک پہنچ گئی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی موجود تھے، ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر موجود ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter