class="post-template-default single single-post postid-3120 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔ وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن سمیت دیگر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر آج شہر میں عام تعطیل ہے۔لاہور میں آج سرکاری و نجی ادارے بند ہیں، ایرانی صدر کے آنے پر شہر کی مخصوص سڑکیں بند رکھی جائیں گی۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دورۂ لاہور کے بعد کراچی جائیں گے جہاں وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر کل سے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter