class="post-template-default single single-post postid-3673 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق، نمازِ جنازہ تبریز میں ادا کی جائیگی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کے جسد خاکی ملبے سے مل گئے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ کل (منگل) تبریز میں ادا کی جائے گی۔ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا ہے۔ایرانی میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔تہران ٹائمز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی، مشرقی آذربائیجان میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے محمد علی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔صدارتی محافظوں کے سربراہ مہدی موسوی بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا، صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے ملا تھا۔ایرانی عہدیدار نے صدر رئیسی سمیت تمام مسافروں کی موت کے خدشات کا پہلے ہی اظہار کردیا تھا۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے بتایا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر مکمل طور پر جل گیا ہے۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا، شدید دھند اور انتہائی خراب موسمی صورتحال کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی بصیرت رکھنے والے رہنما تھے، پاکستان نے بہترین دوست کھو دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ایرانی صدر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے انتقال پر یوم سوگ اور قومی پرچم سرنگوں کیا گیا، گزشتہ ماہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کا دورۂ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے حوالے سے سنگ میل تھا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رئیسی کے دورۂ پاکستان کے دوران گزرے خوشگوار لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وفاقی کابینہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے پاکستان ایران تعلقات اور خطے کے حوالے سے ان کی شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں لائیو اسٹاک بریڈنگ پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔نیشنل اینییمل ہیلتھ ویلفیئر اینڈ ویٹرنری پبلک ہیلتھ ایکٹ ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ افریقا سے جانور منگوانے کے لیے رولز میں ایک بار کی نرمی کی منظوری کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا۔

چینی وزارت خارجہ کا ہیلی کاپٹر حادثے پر گہری تشویش کا اظہار

چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔چین نے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے عملے کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہ۔واضح رہے کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں شدید دھند کے دوران پہاڑی علاقوں سے گزرتے ہوئے پیش آيا۔حادثہ اس وقت پیش آيا جب ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے، ڈیم کی افتتاحی تقریب میں آذربائیجانی صدر نے بھی شرکت کی۔

مشہد میں شہری امام علی رضا علیہ السلام کے روضے پر جمع، صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں

صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی خبر سامنے آنے پر ایرانی شہر مشہد مقدس میں بڑی تعداد میں شہری حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ پر جمع ہوگئے اور صدر رئیسی کی سلامتی کی دعائیں کیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter