class="post-template-default single single-post postid-3600 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اوکاڑہ: سانپ کے ڈسنے سے بچے کی ہلاکت، ڈاکٹر ملازمت سے برخاست

اوکاڑہ میں سانپ کے ڈسنے سے 3 سال کے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر بچے کو ویکسین بروقت نہ لگانے پر ڈیوٹی ڈاکٹر فہیم کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ناقص کارکردگی پر ٹی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اویس انجم کو معطل کیا گیا ہے۔احتشام مسیح کو سانپ کے ڈسنے پر ورثاء تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لائے تھے۔انکوائری کے مطابق ڈاکٹر فہیم نے دستیابی کے باوجود ویکسین نہ لگائی جس سے بچہ جاں بحق ہوا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیا اور ڈی جی ہیلتھ کی ٹیم نے انکوائری کی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter