class="post-template-default single single-post postid-1555 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات، سابق وزیر دفاع ابووہ سوبیانتو کا کامیابی کا دعویٰ

انڈونیشیا کے صدارتی انتخابات میں وزیر دفاع پرابووو سوبیانتو نے کامیابی کا دعوی کر دیا۔ میڈیا رپوٹ کے مطابق غیر سرکاری نتائج کے مطابق پرابووو سوبیانتو 55 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں صدراتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں، صدارتی انتخاب میں 78 سے 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیر دفاع پرابووو سوبیانتو کو 58 فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔ مخالف امیدوار انیس بسویدان 25 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی امیدوار گانجر پرانووو 17 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق کم ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ برتری حاصل کرنے والے امیدوار پرابووو سوبیانتو کو صدر جوکوویدودو کی حمایت حاصل ہے۔ صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان 20 مارچ تک متوقع ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter