ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 100 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، 73 پر ن لیگ، 54 پر پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان 17، ق لیگ 3، جے یو آئی اور استحکام پاکستان پارٹی دو دو، جبکہ مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے، اب تک موصولہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کے پی سے ہار گئے جبکہ پنجاب سے جیت گئے۔ مولانا فضل الرحمان خیبرپختوخوا سے ہار گئے اور بلوچستان سے جیت گئے۔ جہانگیر ترین اپنی دونوں نشستوں پر شکست کھا گئے، رانا ثنااللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی کی اپنی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے اچھی پرفارمنس دکھاتے ہوئے کراچی میں اپنی نشستیں بڑھالیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / انتخابات 2024: قومی اسمبلی کی 100 نشستوں پر آزاد، 73 پر ن لیگ، 54 پر پی پی، متحدہ 17 پر کامیاب
انتخابات 2024: قومی اسمبلی کی 100 نشستوں پر آزاد، 73 پر ن لیگ، 54 پر پی پی، متحدہ 17 پر کامیاب



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments