class="post-template-default single single-post postid-3181 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے باہر خودکش حملے سے متعلق انکشافات

اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے باہر خودکش حملہ سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے نئے ویڈیو شواہد نے امریکی وزارتِ دفاع کی تفتیش کی قلعی کھول دی۔ نئے ویڈیو شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاکتیں دھماکے سے نہیں ہوئیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کی ہلاکت گولیاں لگنے سے ہوئیں۔ حملے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا ڈھائی سال سے اصرار ہے کہ تمام ہلاکتیں خودکش دھماکے سے ہوئیں۔ادھر امریکی وزارت دفاع نے کہا کہ دھماکے میں زخمی امریکی فوجیوں نے گھبراہٹ میں تھوڑی فائرنگ کی۔ وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ سی این این کے مطابق 12 امریکی فوجیوں کے مطابق برطانوی فوجیوں اور امریکی میرینز نے فائرنگ کی۔ سی این این کے مطابق برطانوی فوجیوں اور امریکی میرینز کی فائرنگ سے درجنوں نہتے افغان شہری ہلاک ہوئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter