امریکا کی ریاست نیو جرسی میں مسجد کے باہر فائرنگ کر کے امام کو شہید کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امام حسن شریف پر بدھ کی صبح مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی تھی جبکہ پولیس نے اس واقعے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد نمازیوں نے مسجد محمد میں حسن شریف کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔مسجد کی انتظامیہ کے مطابق مسلح شخص نے نمازِ فجر کے فوراً بعد امام کے قریب پہنچ کر فائرنگ کی جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ امام کو ایک سے زیادہ گولیاں ماری گئیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ سہ پہر میں جاں بحق ہو گئے۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تعصب یا دہشت گردی کا نہیں لگتا، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوز کانفرنس میں ریاست کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ تفتیش کاروں کو ابھی تک فائرنگ کے مقاصد کا پتہ نہیں چلا ہے۔مسجد کے دیگر ارکان نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد محمد نیووارک میں 1957ء میں تعمیر کی گئی تھی۔قریبی واقع چرچ میں آنے والے عبادت گزاروں کا کہنا ہے کہ وہ اکثر امام حسن شریف کو صبح سویرے فجر کی نماز کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا کرتے تھے۔
امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے امام شہید




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments