امریکا اور کینیڈا میں آج سے رمضان کا آغاز ہو جائے گا۔امریکا او رکینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر چلنے والے سینٹرز بروز پیر 11 مارچ کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کر چکے ہیں۔دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں چاند دیکھ کر رمضان کا آغاز کرنے والی مساجد اور تنظیمیں آج رویتِ ہلال کا اجلاس کریں گی۔
مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔ چاند دیکھنے والے اسلامک کریسنٹ آبزرویشن پراجیکٹ نے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح برونائی دارالسلام، سنگاپور، فلپائن میں بھی 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ آسٹریلیا کے نیشنل امام کونسل کے فیڈرل فتوی کونسل کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا۔ آسٹریلوی فیڈرل فتوی کونسل کا کہنا ہے کہ پیر 11 مارچ شعبان کا آخری روز ہوگا، آسٹریلیا میں مسلمان پیر کو نماز تراویح کا اہتمام کریں۔
Post your comments