اسکاٹ لینڈ کے وزیراعظم پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کی وجہ سے حمزہ یوسف کے لیے اعتماد کا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم سربراہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونے کی صورت میں پریزائیڈنگ افسر اپنا ووٹ کاسٹ کرے گا۔ روایتی طور پر پریزائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے۔ انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے کم عمر نوجوان اور پہلے ایشیائی مسلم فرسٹ منسٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
Home / Breaking News, News, World / اسکاٹ لینڈ: وزیراعظم حمزہ یوسف کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان
اسکاٹ لینڈ: وزیراعظم حمزہ یوسف کیخلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments