اسمارٹ واچ نے امریکی ریاست ڈیلویئر کی ولمنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ کی جان بچالی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ جب سو کر اٹھی تو اس کی حالت بہتر نہیں تھی، وہ سو کر اٹھنے کے بعد بھی تھکاوٹ ا شکار محسوس کرنے لگی تھی۔ اس نے بتایا کہ ناشتہ کرنے کے بعد اس نے اپنے کمرے میں جانے کےلیے سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کی لیکن وہ چڑھ نہ سکی اور واپس گر پڑی۔ طالبہ نے بتایا کہ اسے اندازہ ہوگیا تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے، لیکن وہ کسی کو بھی کال کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی کیونکہ اسکا جسم بےست ہونے لگا تھا جبکہ اس کا موبائل بھی اسکی دسترس میں نہیں تھا۔ اس نے مزید بتایا کہ ایسے میں اس نے اپنے حواس پر قابو رکھتے ہوئے اپنے ہاتھ پر بندھی ایپل کی اسمارٹ واچ سے ایمرجنسی نمبر ڈائل کیا اور ریسکیو حکام کو بتایا کہ اس کے گھر میں ممکنہ طور پر کاربن مونوآکسائیڈ پھیل گئی ہے جس سے اس کی زندگی خطرے میں ہے جس کے بعد ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کی جان بچائی۔
اسمارٹ واچ نے امریکی طالبہ کی جان بچالی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments