اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں ایک بار پھر آگ لگ گئی ہے، جسے بجھانے کے لیے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لینے کے دوران کہنا تھا کہ آگ کو محدود رکھنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔عرفان میمن کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں، گرمی کی شدت اور ہوا میں تیزی کی وجہ سے آگ پھیل بھی رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کروائے گئے، پہاڑیوں پر آگ لگنے سے متعلق آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی ای الیون کے بالکل سامنے مارگلہ کی پہاڑیوں پر 15 مقامات پر آگ لگی تھی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے 15 مقامات پر آگ لگنے کا نوٹس لیا گیا تھا۔بعد ازاں چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے مارگلہ ہلز پر جنگل میں لگنے والی آگ کا آڈٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔سی ڈی اے نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگل کی آگ روکنے اور اس کو بھجانے کے لیے خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار
اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شک میں 3 افراد گرفتار

Related Articles

Weekly E Paper

Article
The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFalse flag operation in Pahalgam or The unforgiven security laps from India by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria If you look at the recent terrorist attack in Indian Occupied Kashmir(Pahalgam) the question arises how this terrorist attack has taken place in the place of extremely […]
Read More-
-
-
-
آخر ہونے کیا جا رہا ہے؟ شیخ خالد زاہد
Posted in: Article, News
sports
بنوں: دوران میچ جاں بحق بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی
Posted in: News, Sportsبنوں میں میچ کے دوران جاں بحق ہونے والے بالر علیم خان کی تدفین کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پی سی بی چیلنج کپ کے 2 روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بالر علیم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 24 سالہ بالر علیم خان کی تدفین […]
Read More
Post your comments