چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت اجلاس میں سرگودھا میں توہین قرآن اور مشتعل ہجوم کے مسیحی خاندانوں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ توہین قرآن اور مسیحی خاندانوں پر حملے کرنے والے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس قسم کے جرائم کے فیصلوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا عوام میں یہ رجحان بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیا جائے۔ ایسا کرنا قرآن و سنت اورآئین پاکستان اورمتفقہ قومی دستاویز ’پیغام پاکستان‘ کے خلاف ہے۔اعلامیہ کے مطابق اگر کوئی قانون ہاتھ میں لیتا ہے تو ریاست کو اس کے خلاف فوری اقدام کرنا چاہیے۔ اعلامیہ کے مطابق کونسل کے اجلاس میں سزا یافتہ مجرم کی سزا معافی سے متعلق سپریم کورٹ سے موصولہ سوالات پر بھی غور کیا گیا۔ جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے آئے ہوئے طلاق یافتہ بیٹی کے نفقہ سے متعلق سوالات پر بھی غور کیا گیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس، سرگودھا میں توہین قرآن اور مسیحی خاندانوں پر حملوں کی مذمت
اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس، سرگودھا میں توہین قرآن اور مسیحی خاندانوں پر حملوں کی مذمت



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments