اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے۔یہ انکشاف اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز کی غزہ جنگ پر رپورٹ میں کیا گيا ہے۔رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 30 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے، جبکہ 12 ہزار فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاپتا ہیں جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ غزہ میں مارے جانے والے مرد حماس جنگجو تھے، اسرائیل کے غزہ کی امداد روکنے نے بھوک و افلاس سے اموات میں اضافہ کیا ہے، غزہ میں خوراک کی کمی اور غذائی قلت سے یومیہ 10 بچے جاں بحق ہورہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے 70 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو زخمی، ہزاروں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج کے بدترین تشدد کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے اسپتالوں، زرعی اراضی کو بری طرح تباہ کر دیا ہے، اسرائیلی بمباری سے غزہ کے مکانات، اسپتال، تعلیمی ادارے، ثقافتی مراکز بھی تباہ ہوگئے۔
Home / Breaking News, News, World / اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کرچکا، اقوام متحدہ
اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر بارود استعمال کرچکا، اقوام متحدہ



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments