class="post-template-default single single-post postid-2424 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسرائیل امریکا تناؤ میں اضافہ، اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ

اسرائیل اور امریکا میں تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی وفد کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا۔ دوسری جانب امریکا نے کہا کہ اسرائیلی اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی افسوسناک ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے مؤقف سے ہٹ گیا۔ اقوام متحدہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے پر امریکا نے اسرائیل کا ساتھ نہیں دیا۔ اسرائیلی اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی سے نیتن یاہو اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی افواج کی کمی پوری کرنے کیلئے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن میں شدید اختلافات ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم فوجی بھرتی کا متنازعہ بل پارلیمان میں پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے کہا کہ نتین یاہو امریکی تعلقات کی قیمت پر فوجی بھرتی بل پر توجہ ہٹانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter