یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششوں کے حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کے مجوزہ فریم ورک پر حماس نے اپنی تجاویز دے دیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے غزہ میں ساڑھے چار ماہ کیلئے جنگ بندی کی تجویز دی ہے۔ جنگ بندی کے دوران تمام اسرائیلی یرغمالی آزاد کر دیےجائیں گے۔ حماس کی تجویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے اپنی افواج نکال لے اور غزہ میں جنگ بند کر دے۔ خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے دوران غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے گی۔ جنگ بندی میں لاشوں اور باقیات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے رکن برائے سیاسی بیورو عزت الرشیق نے جنگ بندی تجاویز کی تصدیق کر دی۔ عزت الرشیق کے مطابق جنگ بندی تجاویز اسرائیل اور امریکا کو بھیج دی گئی ہیں۔
Home / Breaking News, News, World / یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدہ، حماس نے اپنی تجاویز دے دیں
یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی معاہدہ، حماس نے اپنی تجاویز دے دیں
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments