class="post-template-default single single-post postid-3958 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

ہم مفتی عبدالوحید کو اغوا کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔حافظ عبد الحمید عامر

حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے محافظ ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں

جہلم (محمد زاہد خورشید) ہم مفتی عبدالوحید کو اغوا کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان و جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبد الحمید عامر نے قرار داد مذمت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ جامعہ حسینیہ نکودر دینہ کے معلم مفتی عبدالوحید اگر بالفرض کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث بھی ہوں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں عدالت میں پیش کر کے قانونی چارہ جوئی کا آئینی حق دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجتماع ملک بھر سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند کرنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے جس سے نہ صرف پورا خاندان ذہنی اذیت میں مبتلا ہوتا ہے بلکہ عوام کا قانون اور انصاف کے نظام سے اعتماد اٹھ رہا ہے اور عوام میں عدم تحفظ کا احساس بھی بڑھ رہا ہے جو یقینا ملک و ملت کے مفاد میں نہیں۔ آخر میں حکومت۔عدلیہ اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مفتی عبدالوحید کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ضلع جہلم کی تمام مرکزی مساجد میں یہ مذمتی قرار داد پیش کی گئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter