بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں ہیں جو پارٹی کو توڑنا چاہتے ہیں، وہی لوگ بشریٰ بی بی پر بھی امریکی ایجنٹ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت گرانے کے باوجود 2 مرتبہ جنرل باجوہ سے مل سکتا ہوں تو کسی سے بھی مل سکتا ہوں، اس وقت میری ذات کا ایشو نہیں پاکستان کا ایشو ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا، میں جنرل باجوہ کو ڈی نوٹیفائی کر سکتا تھا لیکن نہیں کیا، ہم نے اس سب کے باوجود بھی جنرل باجوہ سے ملاقات کے لیے کمیٹی بنائی، میں نے کبھی فوج سے لڑائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے بتایا تھا، میں آج سیاست سے پیچھے ہوجاؤں تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ہمارا مینڈیٹ کم کر کے ہمیں کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 6 ججز جو کھڑے ہوئے انہیں سلام پیش کرتا ہوں، جس ملک میں ججز کو دھمکیاں مل رہی ہوں وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ ریفرنس بنانے پر چیئرمین نیب اور انعام شاہ کے خلاف کیس کروں گا، انعام شاہ اور توشہ خانہ کے ایک ملازم کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا گیا، مجھے توڑنے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دلوائی، جیولری سیٹ کی مالیت 3 ارب ظاہر کرکے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے جیولری سیٹ کی کوٹیشن لے لی، قیمت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے، سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلز مین سے گراف جیولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میری گرفتاری کے وقت پولیس میرے بیڈ روم سے میرا پاسپورٹ اور چیک بک بھی لے گئی، بشریٰ بی بی نے بنی گالہ میں موجود قیمتی اشیاء کو اسی وجہ سے کہیں اور منتقل کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیتے کاٹتے پھر رہے ہیں اس کے پاس کوئی طاقت نہیں، آ ج دوبارہ الیکشن کروالیں دوبارہ سب کو پتہ چل جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج ملک کی معاشی کمر ٹوٹنے لگی ہے، ن لیگ کا جنازہ نکلے گا جب قوم پر مہنگائی کی جائے گی۔بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل روزمرہ سیاسی معاملات کے لیے ہے، حتمی فیصلے کور کمیٹی کرے گی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی
ہمارے کچھ لوگ مخالفین سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی

Weekly E Paper

Article
نرگسیت . ظفر محمد خان
Posted in: Article, Newsجب سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیے گئے ہوائی سواری جو کہ شاہی سواری تھی اس میں بیٹھ کر سعودی فرمان روا کو گالیاں عنایت کی گئیں اور پھر اس کے بدلے میں چلتے جہاز سے اتارا گیا تو اس وقت بھی وہ شخص ایک ملک کا وزیراعظم بھی تھا اور بقول شخص […]
Read Moresports
حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی
Posted in: News, Sportsحب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی ،انہوں نے 1 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا فاصلہ 47 اعشاریہ 54 سکینڈز میں طے کیا۔ شامق سعید نے ریلی کے ساتھ فاسٹیٹ ڈرائیور آف دی ڈے کا ایوارڈ بھی جیتا۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں عمر کھوڑو اور ڈی کیٹگری میں فراز شیروانی فاتح رہے، عمر […]
Read Moreفیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
Posted in: News, Sports




















Post your comments