کینیڈین دستاویزی فلم میں ہردیپ سنگھ نجر اور گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی ہدایت کا الزام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر لگادیا گیا۔کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی ففتھ اسٹیٹ نامی تحقیقاتی دستاویزی فلم نشر کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم مودی سے متعلق خطرناک انکشافات کیے گئے ہیں۔دستاویزی فلم میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے وقت کی خصوصی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے۔ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو برٹش کولمبیا میں گوردوارہ کے دروازے پر قتل کیا گیا تھا، اس قتل میں مودی کے ملوث ہونے کے مضبوط شواہد پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کھل کر بھارت پر الزام لگایا تھا۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ مودی نے اجیت ڈوول کے مشورے پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو میرے بھی قتل کی ہدایت کی، کوئی شک نہیں کہ مودی نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا حکم دیا تھا۔امریکا میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا الزام بھارتی شہری نکھل گپتا پر لگایا گیا، فرد جرم کے مطابق نکھل نے قتل کی سازش کے لئے ایسے شخص سے مدد مانگی جو مخبر نکلا۔گرپتونت کے مطابق فرد جرم میں یہ الزام بھی سامنے آیا کہ جون میں کینیڈا میں 3 افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا، خالصتان کے قیام کے لئے قانونی طور پر دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کرارہے ہیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں پنجاب کے عوام کو بھی ووٹ کا حق ملے، اسی لئے بھارت نے نجر کی جان لے لی۔دستاویزی فلم ففتھ اسٹیٹ میں کینیڈا میں مقیم دیگر سکھوں کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔
کینیڈین دستاویزی فلم، مودی سے متعلق خطرناک انکشافات




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments