کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، قتل کے الزام میں گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ کینیڈین پولیس کے مطابق ہٹ اسکواڈ کو قتل کی ہدایت بھارتی حکومت نے دی تھی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کینیڈا میں قتل کے 3 مزید واقعات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈمنٹن میں 11 سال کے لڑکے کے قتل کی تحقیقات بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہٹ اسکواڈ کے ارکان نے واردات میں مختلف کام سرانجام دیے تھے۔ ہٹ اسکواڈ کے ارکان میں سے ڈرائیور، شوٹر اور نگرانی کرنے والے شامل تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں گرونانک گوردوارے کے دروازے پر قتل کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتاریاں جمعہ کو 2 مختلف صوبوں میں عمل میں آئیں، کافی عرصہ سے نگرانی کی جا رہی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
Post your comments