class="post-template-default single single-post postid-3647 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا: غذائی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش میں پاکستان کی بھرپور شرکت

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں غذائی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش میں پاکستان بھرپور شرکت کر رہا ہے۔ اپنی نوعیت کی اس منفرد نمائش میں 44 ممالک سے ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان حصّہ لے رہے ہیں۔ ہائی کمشنر آف پاکستان ظہیر اے جنجوعہ نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی مصنوعات میں خاص دلچسپی لی جا رہی ہے جو کہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کے لیے ایک خوش آئند بات ہے۔ پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر ڈاکٹر التمش جنجوعہ نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ اس تین روزہ نمائش میں پاکستان کی 10 بڑی کمپنیوں کے 20 سے زائد شرکاء حصّہ لے رہے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ ہم چاول، پھل اور نمک سمیت مختلف غذائی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter