بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کل بروز اتوار، 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ سوناکشی کا تعلق ہندو مت اور ظہیر اقبال ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فنکار گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے جس کے بعد اب اس جوڑے نے اپنی محبت کو نیا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسے میں متعدد حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا اداکارہ مسلمان مرد سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کریں گی یا نہیں؟اس معاملے پر ’بالی ووڈ ناؤ‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار ظہیر اقبال کے والد نے سوناکشی سنہا کے مذہب تبدیلی کے معاملے پر وضاحت دی ہے۔بالی ووڈ ناؤ کے مطابق اداکار ظہیر کے والد اقبال کا کہنا ہے کہ ’اُن کی ہونے والی بہو سوناکشی مذہب تبدیل نہیں کر رہیں اور یہ بات یقینی ہے، سوناکشی اور اُن کے بیٹے کا دلوں کا اتحاد ہو رہا ہے اور اس میں مذہب کا کوئی کردار نہیں ہے۔‘اداکار کے والد اقبال کا کہنا ہے کہ ’شادی میں نہ تو ہندو اور نہ ہی مسلم رسمیں ادا کی جائیں گی، یہ ایک مکمل طور پر مختلف شادی ہوگی۔
کیا سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کیلئے اپنا مذہب تبدیل کریں گی؟




Weekly E Paper

Article
Catrina Reese: A Model for Future Female Wedding Planners and Entrepreneurs
Posted in: Article, News(By Naeem Ul Hassan) Despite obstacles, several female wedding planners have achieved extraordinary recognition for their remarkable career success, and they may serve as inspiration for future female professionals in their industry. The multi-award-winning businesswoman Catrina Reese of Charlotte, USA, is one such example. Catrina has over two decades of experience as a wedding planner. […]
Read Moreالوداع لبیک ظفر محمد خان
Posted in: Article, News
sports
پنڈی ٹیسٹ میں بولرز کے بعد بیٹرز بھی ناکام، پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست
Posted in: Breaking News, News, Sportsراولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان ٹیم 138رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے کھیل کا […]
Read More
Post your comments