بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کل بروز اتوار، 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ سوناکشی کا تعلق ہندو مت اور ظہیر اقبال ایک مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں فنکار گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے تھے جس کے بعد اب اس جوڑے نے اپنی محبت کو نیا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایسے میں متعدد حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا اداکارہ مسلمان مرد سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کریں گی یا نہیں؟اس معاملے پر ’بالی ووڈ ناؤ‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار ظہیر اقبال کے والد نے سوناکشی سنہا کے مذہب تبدیلی کے معاملے پر وضاحت دی ہے۔بالی ووڈ ناؤ کے مطابق اداکار ظہیر کے والد اقبال کا کہنا ہے کہ ’اُن کی ہونے والی بہو سوناکشی مذہب تبدیل نہیں کر رہیں اور یہ بات یقینی ہے، سوناکشی اور اُن کے بیٹے کا دلوں کا اتحاد ہو رہا ہے اور اس میں مذہب کا کوئی کردار نہیں ہے۔‘اداکار کے والد اقبال کا کہنا ہے کہ ’شادی میں نہ تو ہندو اور نہ ہی مسلم رسمیں ادا کی جائیں گی، یہ ایک مکمل طور پر مختلف شادی ہوگی۔
کیا سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کیلئے اپنا مذہب تبدیل کریں گی؟


Weekly E Paper

Article
پی ٹی آئی: قیادت، ادارہ سازی اور آگے کا راستہ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsتحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں ایک نئی فضا پیدا کی۔ یہ وہ جماعت تھی جس نے تبدیلی کا نعرۂ لگایا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور عوام میں یہ اُمید پیدا کی کہ شاید روایتی سیاست سے ہٹ کر کچھ بہتر ممکن ہے۔ عمران خان کی شخصیت نے عوامی سطح پر ایک مضبوط تاثر […]
Read More-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News -
-
-
sports
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
Posted in: News, Sportsکینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے […]
Read More
Post your comments