سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ کراچی فرخ رضا نے گلستان جوہر میں ایک سابق پولیس افسر کے کیفے خانے پر چھاپہ مارا اور سرعام شیشہ چلانے کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا گزشتہ رات سادہ لباس میں بھیس بدل کر گلستان جوہر بلاک ون میں ریٹائرڈ ایس پی رشید رند کے ’کیفے چائے شائے‘ کے نام سے بدنام زمانہ شیشہ کیفے جا پہنچے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی نے کیفے میں بیٹھ کر سامنے شیشہ چلتا دیکھا اور ایس ایچ او گلستان جوہر کو فون کر کے استفسار کیا کہ علاقے میں کہیں شیشہ کیفے تو نہیں چل رہا جس پر ایس ایچ او گلستان جوہر مالک ابڑو نے انکار کر دیا۔ایس ایس پی نے جب ایس ایچ او کو گلستان جوہر کے شیشہ کیفے کا حوالہ دیا تو ایس ایچ او گلستان جوہر نے ایس ایس پی کو وہاں کی پرانی ویڈیو بھیج دیں۔ فرخ رضا نے ایس ایچ او کو بتایا کہ وہ خود وہاں بیٹھے ہیں اور شیشہ چل رہا ہے، انہوں نے ایس ایچ او کو بھی وہاں بلوا لیا۔ ایس ایس پی کو شیشہ کیفے میں دیکھ کر بھگدڑ مچ گئی۔ ایس ایچ او گلستان جوہر مالک ابڑو کو ایس ایس پی نے منظم جرم چلانے پر شیشہ کیفے میں ہی معطل کر دیا جبکہ ریٹائرڈ ایس پی رشید رند کے خلاف فوری مقدمہ بھی درج کر کے شیشہ کیفے سیل کروا دیا۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / کراچی، ایس ایس پی کا منفرد چھاپہ، گاہک بن کر کیفے پہنچ گئے، شیشہ بند کرادیا
کراچی، ایس ایس پی کا منفرد چھاپہ، گاہک بن کر کیفے پہنچ گئے، شیشہ بند کرادیا
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments