امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کی سب کمیٹی برائے جنوبی ایشیا اور سینٹرل ایشیاء میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ کی پیشی اور سماعت کو بعض پی ٹی آئی کے حامیوںاور ہمدردوں نے جس قدر اہمیت اور توقعات کا حامل قراردے رکھاتھا ان توقعات پر نہ صرف پانی پھر گیا بلکہ الٹی مایوسی ہوئی۔سماعت منعقد کرانے کا کریڈٹ لینے والے پاکستانی حلقے مقصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہے جبکہ امریکی کانگریس کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کا امیج منفی روپ میں پیش ہوا اور سماعت عملی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگئی. بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے امریکا مخالف بیانات، ان کی حکومت ہٹانے، دورہ روس اور یوکرین پر امریکی موقف کی حمایت نہ کرنے پر عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی امریکی سازش کے نظریہ کو مکمل طور پر نہ صرف مستردکیابلکہ سماعت کے کمرے میں جب پی ٹی آئی کے بعض طرف داروں نے سماعت میں شور شرابا کرکے خلل ڈالنے اور ڈونلڈ لو کے بیان کو جھوٹا کہنے کی کوشش کی توسماعت کرنے والی کانگریشنل کمیٹی کے چیئرمین نے نہ صرف سیکورٹی کے عملہ کوان شور شرابا کرنے والوں کو کمرہ سے نکالنے کے مطالبہ کی تعمیل کرائی بلکہ ڈونلڈ لو کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے اینٹی امریکا اور ڈونلڈ مخالف بیانات کو بے بنیاد قرار دینےاور مسترد کرنے کے موقف کی اعلانیہ حمایت کرتےہوئے ڈونلڈلو کے موقف کو بالکل درست قراردیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی صحافتی زندگی میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی کمیٹیوں کی سماعت کو مشہور پاکستان مخالف اور خودکو بمبئی سے بروکلین تک کا کانگریس مین کہنےو الے اسٹیفن سولارز کی سماعتوں سے لکیر زیر بحث کانگریشنل سماعتوں کے مشاہدہ اور رپورٹنگ کے تناظر میں عرض ہے کہ جو پاکستانی حلقے اس سماعت کو منعقدکرانے کا کریڈٹ لے رہے تھے انہیں اپنے مقصد کے حصول میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ نہ صرف پی ٹی آئی کے بانی کے اینٹی امریکا موقف، نظریہ سازش اور بیانات کو ڈونلڈ لو نے نہ صرف بے بنیاد اور سراسر جھوٹ قراردیکر ایک بار پھر پاکستان میں ’’سائفر‘‘ کی سیاست کی بحث اور مذمت کیلئے راہ ہموار کردی ہے بلکہ امریکی کانگریس کی اس کمیٹی پر بھی بانی پی ٹی آئی کی امیج کومنفی روپ میں پیش کیا ہے۔ غالباً یہ بھی ایک وجہ ہے کہ سماعت کرنے و الے اراکین کانگریس اپنے حلقوںمیں بعض پاکستانی ووٹرز کی دلجوئی کیلئے امریکا میں پاکستان کو اہم اثاثہ قرار دینے اور پاکستانی انتخابات میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے سوال پوچھنے کے بعد کبھی افغانستان، کبھی جنوبی کوریا، کبھی ایران، کبھی افغانستان کے حوالے سے سوالات اٹھاتے رہے۔ ظاہر ہے یہ امریکی کانگریس کی کمیٹی اور اسی امریکا کے مفاد، ملک اور آئین کی وفادارکمیٹی ہے جس امریکا کو پی ٹی آئی کا مخالف قرار دینے کے بعد اسی امریکا سے اب بانی پی ٹی آئی کی حمایت کیلئےالتجا کی جارہی ہے۔ سماعت ختم ہوچکی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ڈونلڈ لو کی پیشی، پی ٹی آئی توقعات پر پانی پھر گیا، مایوسی بھی ملی
ڈونلڈ لو کی پیشی، پی ٹی آئی توقعات پر پانی پھر گیا، مایوسی بھی ملی
Related Articles
-
-
پولیس لائنز پشاور میں اپنے 86 ساتھیوں کو شہید کرانیوالا اہلکار گرفتار
-
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کے واضح موقف نے آئی سی سی کی پریشانی بڑھادی
-
بابا گرو نانک کی جنم دن تقریبات: اٹک میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کے انتظامات مکمل
-
کراچی ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر رکنے کی بجائے جیپ بھگانے والا پکڑا گیا، پستول برآمد
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 07-11-2024
Read Moresports
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کے واضح موقف نے آئی سی سی کی پریشانی بڑھادی
Posted in: News, Sportsچیمپئنز ٹرافی 2025ء سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے واضح موقف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پریشانی بڑھادی۔ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں پاکستان کے سخت موقف کے بعد آئی سی سی کے پاس آپشنز محدود ہوگئے ہیں۔ہائبرڈ […]
Read More
Post your comments