پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بتایا جائے بلے باز کو کون لایا؟ اس کی وجہ سے نقصان ہوا۔اس پر نیاز اللّٰہ نیازی برہم ہوگئے اور بولے بلے باز کو لانے والے کی پارٹی میں قربانیاں ہیں۔اجلاس میں شیر افضل مروت اور نیاز اللّٰہ نیازی میں بات بڑھ گئی تو علی محمد خان نے معاملہ رفع دفع کرایا۔دوران اجلاس کئی پی ٹی آئی رہنماؤں نے بلے باز کا سوال ٹھانے پر شیر افضل مروت کی تائید کی۔اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے شیر افضل مروت پر تنقید کی اور کہا کہ کوئی شیر افضل کے ساتھ رہے جو انہیں پڑھائےاور سمجھائے۔ شیرافضل مروت اپنے ہی لوگوں پر حملے کر رہے ہیں۔اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ باہر کوئی نکلتا نہیں، سب چھپے ہوئے ہیں اور مشکل وقت میں پارٹی کو لیڈ کیا۔اس پر کور کمیٹی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کررہے ہیں۔ بیانیہ بنانے میں 2 ماہ لگتے ہیں اور شیرافضل مروت پلک جھپکتے میں اُسے ختم کر دیتے ہیں۔اجلاس میں شہباز گل اور میاں اسلم اقبال ویڈیولنک کے ذریعے شریک تھے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس تلخ جملوں پر اختتام پذیر ہوا۔اجلاس میں بیرسٹر گوہر، علی محمد خان سمیت تقریباً 50 ارکان شریک تھے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments