مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ اسمبلی میں جھگڑے پر پشاور میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ہے۔جرگہ نے ایم پی اے طارق اعوان اور ایم این اے آصف خان میں صلح کرا دی۔اسپیکر کے پی اسمبلی سلیم بابر سواتی، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ اور دیگر نے جرگہ میں شرکت کی۔ترقیاتی کاموں کے معاملے پر دونوں اراکینِ اسمبلی میں جھگڑا ہوا تھا ۔آصف خان نے ملک طارق اعوان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔جرگہ ممبران کے مطابق دونوں پارلیمنٹیرینز کے درمیان تلخیاں اور غلط فہمیاں ختم ہو گئیں۔واضح رہے کہ طارق خان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی ہیں جبکہ طارق اعوان مسلم لیگ ن کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پشاور: ن لیگ و سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ اسمبلی میں جھگڑا، گرینڈ جرگہ نے صلح کرا دی
پشاور: ن لیگ و سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ اسمبلی میں جھگڑا، گرینڈ جرگہ نے صلح کرا دی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 05-12-2024
Read Moresports
روہان مصطفی سمیت8 نوجوان پاکستانی کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے منتخب
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ سیزن 3 میں متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب دبئی میں منعقد ہوا۔رواں سال ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں نے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب جس میں 9 کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے شاہد اقبال بھٹہ اور ابرار احمد کو چنا ہے […]
Read More
Post your comments