وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی تفریح نہیں، خونی کھیل بن چکا ہے۔مریم نواز اپنے والد اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سےجاں بحق نوجوان کے گھر پہنچیں۔نواز شریف اور مریم نواز ڈجکوٹ روڈ پر پتنگ کی ڈور سے جاں بحق نوجوان آصف اشفاق کے گھر گئے، آصف اشفاق کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی، آصف اشفاق کی والدہ مریم نواز کو یہ بتاتے ہوئے رونے لگیں کہ انہیں آصف کی شادی کرنی تھی۔میاں نوازشریف نے بھی سوگوار خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ خوفناک ویڈیو دیکھی نہیں جاتی۔نواز شریف اور مریم نواز گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے جاں بحق واسا ملازمین کے گھر بھی گئے، واسا فیصل آباد کے ملازمین آصف مسیح اور شان مسیح سیوریج کی صفائی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متوفی کے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا، بیوہ کو دلاسا دیا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ آصف اور شان کے دوران ڈیوٹی ہلاک ہونے کا بے حد دکھ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ واسا کو اپنے سیور مینوں کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پتنگ بازی تفریح نہیں، خونی کھیل بن چکا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
پتنگ بازی تفریح نہیں، خونی کھیل بن چکا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments